شاہ سلمان کی نگرانی میں حج موسم انتہائی کامیاب رہا، خالد الفیصل
منی: گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہاہے کہ حج موسم انتہائی کامیاب رہا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حاجیوں کو پیش کی جانے والی تمام خدمات کی خود نگرانی کرتے رہے۔ خدمات فراہم کرنے والے تمام اداروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے حج منصوبے کو کامیاب بنایا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی مشیت ہے کہ ہم اس سرزمین کی خدمت کرنے والے بنیں۔ اسے بنانے اور سنوارنے میں مشترکہ کوششیں کریں۔ ہم ہر قسم کی تعمیری تنقید قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہر چیز میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے امسال موسم حج ہر لحاظ سے مختلف اور کامیاب رہا۔ حج منصوبہ انتہائی مختلف اور اس پر عمل کرنے کا طریقہ کار بھی مختلف تھا۔ حج منصوبے کام کرنے والے تمام افراد کا رویہ بھی مختلف تھا۔ سعودی عرب حج کو بہتر اور آسان بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔شہزادہ خالد الفیصل نے مزید کہا کہ ایرانی مسلمان ہیں اور اس ملک کے دروازے ہر مسلمان کے لئے کھلے ہیں۔ کوئی بھی مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے یہاں آسکتا ہے۔ ہم نے پہلے کسی کو منع کیاہے اورنہ اب کرتے ہیں۔ سعودی عرب تمام حاجیوں کے ساتھ یکساں معاملہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج عبادت کا موسم ہے۔ مشاعر مقدسہ میں دینی سیاحت کا تصور نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کسی کو بھی اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا۔ وہ خود کو بھی کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔