Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سیلاب 4نہیں 2پیروں والے چوہوں سے آیا،لالوپرساد

پٹنہ ۔۔۔۔راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالوپرساد یادو نے بہار میں سیلاب کے پیچھے چوہوں کے رول ہونے کے ریاست کے وزیر آبپاشی کے بیان پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو یہ بتانا چاہئے کہ سیلاب دوپیروالے چوہوں کی وجہ سے آیا نہ کہ چار پیر والے چوہوں کی وجہ سے ۔ یادو نے ٹویٹر پر وزیر اعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نتیش بتائیں بہار میں سیلاب دوپیروالے چوہوں کی وجہ سے یا 4پیر والے چوہوں کی وجہ سے جو پشتوں کی تعمیر کا ہزاروں کروڑوں کھاگئے۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لالو نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ سیلاب کی جوابدہی چوہوں پر آتی ہے، نتیش کمار پر تھوڑی۔ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ نے کہا کہ پہلے ہزاروں لیٹر شراب غائب ہونے پر چوہوں کو ذمہ دار قراردیا جاتا تھا اب سیلاب میں ہزاروں افراد کی موت اور تباہی کیلئے ایک بارپھر الزام چوہوں کے سرمڑھ دیا گیا۔ لالوپرساد کے ٹویٹ پر ان کے بیٹے تیجسوی نے نتیش سرکار پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے چوہوں نے سرکاری شراب پی کر دریاؤں کے پشتے کاٹ دیئے جس سے بہار میں قیامت خیز سیلاب آیا۔

شیئر: