Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں،امریکہ

  واشنگٹن ..امر یکی وزیر دفاع جم میٹس نے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے حکم پر دستخط کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔انہوںنے اعلان کیا کہ افغانستان میں موجود امریکی فوجی نہ صرف افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کو تربیت دیں گے بلکہ انہیں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

 

شیئر: