Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

عمران نے پھر منہ کی کھائی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد....وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ چینی سفارتخانے نے عمران خان کے جھوٹے الزامات کو مسترد کر دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر عمران خان نے منہ کی کھائی لیکن شرمندہ تو وہ شخص ہوتا ہے جس میں شرم ہوتی ہے۔ چینی سفارتخانے کی وضاحت نے عمران خان کے جھو ٹے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعلی پنجاب پر الزام لگا کر پنجاب کے لوگوں اور خصوصا ملتان کی عوام کی ترقی کے حق پر حملہ کیا۔ عمران خان خیبر پختونخوا میں ایک بھی منصوبہ کاغذ پر بھی نہ بنا سکے لیکن پچھلے 4 سال سے جھوٹ بولنے اور یو ٹرن لینے میں ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بدترین دشمن بھی ہم پر ایک کرپشن کا الزام ثابت نہیں کر سکے ۔یہ پتہ لگاناضروری ہے کہ عمران خان کا چینی کمپنی سے کیا تعلق ہے۔

 

شیئر: