Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

الاضاحی کے زیر انتظام قربانی کے گوشت کی پاکستان میں تقسیم کا آغاز

اسلام آباد.... رابطہ عالم اسلامی کے تحت الاضاحی پروجیکٹ کے گوشت کی پاکستان میں تقسیم کاآغاز کر دیا گیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے گوشت کی تقسیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے انسانی بنیادوں پر فلاحی کام انجام دیئے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں رابطہ عالم اسلامی کے تحت کام کرنے والی تنظیم ھیہ الاغاثہ الاسلامیہ کے زیر انتظام مملکت کی جانب سے پاکستانی بھائیوں کےلئے قربانی کا گوشت بھیجنے کا آغاز کیا جارہا ہے جو سعودی اعلیٰ قیادت کیجانب سے مستحق پاکستانی بھائیوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔اس ضمن میں رابطہ عالم اسلامی کے پاکستان میں ریجنل ڈائریکٹر ڈا کٹر عبدہ نے کہا کہ عید کے ذبیحے کی تقسیم رابطہ کے زیر انتظام ہر برس کی جاتی ہے جس سے ہزاروں ضرورت مند خاندان مستفیض ہوتے ہیں ۔ گوشت کی تقسیم مستحق خاندانوںمیں کی جاتی ہے جس کا انتخاب مقررہ ٹیمیں کرتی ہیں ۔ قربانی کا گوشت آزاد کشمیر کے لوگوں میں بھی تقسیم کیاجاتا ہے ۔ 

شیئر: