افغانستان میں امریکی فضائی حملے، ایک ہفتہ میں 28 افغان ہلاک
نیو یارک ۔۔۔۔۔۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران افغانستان پر کئے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 28 افغان خواتین اور بچے ہلاک اور 16افراد زخمی ہوئے ہیں۔افغانستان کے لئے اسسٹنٹ مشن (یو این اے ایم اے)کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی ٹاڈا میچی یماموٹو نے ہفتہ کو اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کو نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ایک بار پھر فضائی حملوں میں معصوم خواتین اور بچے نشانہ بنے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ یہ وہاں جاری لڑائی کا ایک اور المیہ ہے۔انھوں نے کہا کہ افغان صوبہ ہرات اور لوگر میں امریکی فضائی حملوں میں ایک ہفتہ کے دوران کم از کم 28 افغان خواتین اور بچے ہلاک اور 16افراد زخمی ہوئے ہیں۔یو این اے ایم اے کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں افغانستان میں 232 شہری مارے جا چکے ہیں اور وہ اپنی آزادانہ حیثیت میں اپنا کام جاری رکھے گے ان کو یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور استعمال کیا جارہا ہے۔