Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، ترک صدر

    ینگون۔۔۔۔۔ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل کو ’نسل کشی‘ قرار دے دیا ہے۔ میانمار میں گزشتہ ہفتے سے جاری جھڑپوں کے نتیجے میں چار سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق روہنگیا برادری سے ہے۔ اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایردوآن نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ اس کمیونٹی کے افراد کو یوں ہلاک کرنا ’نسل کشی‘ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو اس نسل کشی کو نظر انداز کر رہا ہے، وہ اس عمل میں شامل ہے۔ میانمار کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ راکھین میں ’دہشت گردوں‘ کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔

شیئر: