Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025

جمرات پل پر کسی قسم کا سامان لے جانا منع ہے ، حاتم قاضی

منی:وزیر حج کے مشیر حاتم قاضی نے حجاج کرام سے اپیل کی کہ وہ رمی جمرات کے لئے جاتے ہوئے کسی قسم کا سامان اپنے ساتھ نہ لے جائیں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال پیدا نہ ہو۔ اس حوالے سے مختلف ممالک کے سفارتخانوں کو بھی رمی کے شیڈول کے بارے میں مطلع کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مشاعر مقدسہ میں میٹرو سروس سے حجاج کرام کو کافی سہولت ہوئی ۔ حجاج کی مشاعر مقدسہ روانگی اہم مراحل میں شمار کی جاتی ہے جس کیلئے وزارت حج و عمرہ اور دیگر اداروں کے تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کرتی ہے تاکہ بہترین انداز میں تمام امور مکمل ہو سکیں ۔ وزارت حج کی جانب سے حجاج کرام کو مشاعر مقدسہ لانے اور لے جانے کیلئے حج سیزن سے قبل وزارت کے اہلکاروں کو جامع حکمت عملی کے تحت بہترین تربیت دی جاتی ہے ۔وزیر حج نے ایام تشریق کے دوسرے دن کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس دن ہماری منصوبہ بندی کے تحت حجاج کو منظم اندازاور شیڈول کے مطابق رمی کیلئے لے جانا ہو تا ہے۔
 

شیئر: