کلسٹر بموں کے ذریعے ہلاکتوں میں اضافہ
جنیوا ۔۔۔۔۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام،یمن اور لاؤس میں 2016ء میں زیادہ ہلاکتیں کلسٹر بموں کے باعث ہوئیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جنیوا میں کلسٹر بموں کو مانیٹر کرنے والی تنظیم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس 970 سے زائد افراد کلسٹر بموں کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ سب سے زیادہ1860 ہلاکتیں شام میں ہوئیں جبکہ یمن اور لاؤس میں بھی کئی افراد مارے گئے۔ جن ممالک نے کلسٹر بموں کے انسداد کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے، ان میں امریکا، روس اور چین بھی شامل ہیں۔