روہنگیا مسلمانوں کی کشتیاں ڈوب گئیں،26ہلاک
ینگون ۔۔۔۔۔ میانمار کی فوج کے مظالم سے جان بچا کر بھاگنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تین کشتیاں الٹنے سے 26 افراد جاں بحق ہو گئے ۔بنگلہ دیش کی سرحدی پولیس کے مطابق میانمار میں ہلاک ہونے والوں میں 15 بچے اور11 خواتین شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ ان کشتیوں پر مجموعی طور پر کتنے افراد سوار تھے لیکن انہیں اب تک 26 افراد کی لاشیں،نکالی چکی ہیں۔ میانمار میں جاری پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے وہاں اب تک ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 18 ہزار سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔