Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

پونہ کی 24ہفتے کی پر امید خاتون کو اسقاط کی اجازت

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے پونے کی 24ہفتے کی پرامید خاتون کواسقاط حمل کی اجازت دیدی ہے۔ جسٹس ایس ایس بوبڈے اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی بنچ نے پونے میں واقع بی جے میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی رپورٹ کی بنیاد پر 20سالہ لڑکی کو اسقاط حمل کی اجازت دی۔  عدالت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جس کی رپورٹ کی بنیاد پر ملک میں اسقاط حمل قانون کے تحت 20ہفتوں سے زائد جنین کا اسقاط حمل کرانا ممنوع ہے۔ اس سے زائد عمل کو اسی وقت اسقاط کی اجازت دی جاتی ہے جب اس میں طبی طور پر کوئی خرابی ہویا زچہ بچہ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو۔

شیئر: