لاہور.. سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ فیصلہ دینے والے چھپے بیٹھے ہیں۔ نواز شریف سینہ تان کر کھڑا ہے۔ نواز شریف کے مقابلے میں اب دوسرے مہرے لائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کی بیٹی ہونے کے ناتے بھی بہت کچھ برداشت کیا۔مجھ پر نیوزلیکس اور پانا مہ لیکس جیسےالزامات لگے ۔ جمعرات کو این اے120 میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17ستمبرکوسازشوں کا جواب دیا جائے گا۔اب نااہلی اور اہلیت کا فیصلہ عوام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ ملک کوکمزور کیوں کیا گیا؟۔پاکستان کی ترقی کو کیوں روکا گیا؟۔ دھرنا ،دھاندلی اور پانامہ نہ چلا تو اقامہ چل گیا۔ کسی نے انصاف دیکھناہوتوپاکستان آکردیکھے۔ پاکستان کے آئین کی دھجیاں بکھیرنے والامشرف بے گناہ ٹھہرا۔عدلیہ اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا آج صادق ٹھہرا۔نوازشریف کا مقدمہ لے کر آپ کی عدالت میں آئی ہوں۔آپ کے لیڈر کو انصاف نہیں ملا۔ نواز شریف کی نااہلی کے بعد ہم سب نواز شریف ہیں۔آنکھیں کھول کردیکھو پورا پاکستان نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے۔