Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

بنگلا دیشی حکومت کا عید تعطیلات نہ بڑھانے کا اعلان

ڈھاکہ۔۔۔بنگلہ دیشی حکومت نے عید کی چھٹیوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کو یہ اعلان کرنے کی نوبت اس لیے پیش آئی کیونکہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ بنگلا دیش میں عید کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔  بنگلہ دیش کی حکومت نے صرف ایک سے 3 ستمبر تک ہی ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔بنگلا دیش کے کیبنٹ سیکرٹری شفیع عالم کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں نہ تو عید کی چھٹیاں زیر بحث آئیں اور نہ ہی ان میں اضافے کا ہی کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیئر: