اسلام آباد... کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کھوئی رٹہ سیکٹر میںہندوستانی فو ج کی فائرنگ سے ایک شخص محمد رشیدجاں بحق ہوگیا ۔پاک فوج نے ہندوستانی فائرنگ کاموثر جواب دیا ۔پاکستان نے شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔دفتر خارجہ نے کہا کہ کنٹرول لائن پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ رواں سال اب تک سیز فائر کی600خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں۔