Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

بجلی گھر کو آگ لگانے والے 5ڈیرہ حامی گرفتار

حصار ۔۔۔۔۔فتح آباد ضلع کے جاکھل قصبہ میں 33کے وی  بجلی گھر کو پٹرول بم پھینک کر آگ لگا نے اور گاؤں کے ٹیلیفون ایکسچینج میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں ڈیرہ کے 5حامیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شمشیر سنگھ دہیا نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان ہرپال سنگھ، پرگٹ سنگھ، مندیپ سنگھ، ہری سنگھ اور ستنام سنگھ ہیں۔ تفتیش کے بعد ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

شیئر: