Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

کراچی میں بارش سے تباہی ،مرنے والے11ہوگئے

کراچی.. کراچی میں وقفے وقفے سے جاری بارش نے تباہی مچا دی ۔ نظام زندگی مفلوج ہو گیا ۔نشیبی علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں ۔کرنٹ لگنے، چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ شیڈول پروازیں منسوخ کردی گئیں،تعلیمی ادارے بند رہے۔ٹرینیوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی۔ کئی علاقو ں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ واضح رہے کہ سندھ میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہونے پر گذشتہ رات سے کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا تھا۔بارش وقفے وقفے سے رات بھر جاری رہی ۔جمعرات کی صبح بادل خوب برسے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں ہوئی جہاں 97 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کے الیکٹرک کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ شہر کے کئی حصے بجلی سے محروم ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ 3 دن تک جاری رہے گا۔
 

 

شیئر: