اسلام آباد...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا ۔جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایل این جی معاہدے کے بعد شاہد خاقان صادق اور امین نہیں رہے۔ ریفرنس میں الزام لگایا کہ دنیا کی سب سے مہنگی ترین ایل این جی کا معاہدہ کیا گیا جس میں 200 ارب روپے کا گھپلا کیا گیا۔مہنگی ایل این جی خریدنے میں شاہد خاقان عباسی سمیت بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں۔ ریفرنس میں وزیراعظم اور دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی معاہدے میں شاہد خاقان عباسی اور بہت سے بزنس ٹائیکون پارٹنر ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ مجھے دھکمیاں دی جارہی ہیں ۔ ایل این جی معاہدے کے اسکینڈل سے ملک میں سیاسی زلزلہ آجائے گا ۔