Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

سردار یوسف نے حج مشن کیمپ کا دورہ کیا

مکہ مکرمہ..... وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بدھ کومنیٰ میں حج مشن کیمپ آفس کا دورہ کیا۔ حج ایڈوائزری کمیٹی کے رکن پیر عمران شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے قائم کاو¿نٹرز کا جائزہ لیا اور وہاں موجودا سٹاف سے کام سے متعلق سوالات کئے۔انہوں نے اسٹاف کو ہدایت کی کہ عازمین حج کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔اللہ کے مہمانوں کی خدمت بڑی سعادت کی بات ہے۔عازمین حج کی طرف سے کسی بھی قسم کی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے۔

شیئر: