Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ڈینگی بخار چین پہنچ گیا 148مریض سامنے آگئے

ہانگ ژو۔۔۔۔مشرقی چین میں بھی ڈینگی بخار کے 148واقعات منظرعام پر آگئے مقامی وزارت صحت کے مطابق صوبہ ژی جہانگ  میں رواں سال ڈینگی بخار کے 148واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے 44افراد غیر ملکی ہیں جبکہ 33.33فیصد گزشتہ سال کے مریض ہیں جو تاحال مکمل صحت یاب نہیں ہوئے ان میں سے زیادہ تر مریض ایشیائی ممالک تھائی لینڈ ،ہند ویتنام اور سری لنکا میں اس وائرس  میں مبتلا ہوئے  تاہم ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں میں سے 8کی حالت نازک ہے جبکہ تاحال  کسی شخص کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی واضح رہے کہ ڈینگی ممکنہ طور پر ایک مہک مچھر سے پیدا ہونے والی  بیماری ہے ۔

شیئر: