Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

سہارنپور میں ڈینگو کے بعد سوائن فلو کا حملہ،2 ہلاک

سہارنپور۔۔۔برسات کا موسم شروع ہوتے ہی وبائی امراض اپنے پاؤں پھیلانا شرو ع کردیتے ہیں۔ملیریا، ڈائریا، پیلیا، ڈینگو، سوائن فلو اور موسمی بخار نے سیکڑوں لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ڈینگو بخار کے متعدد مریض زیر علاج ہیں۔ اسی کے ساتھ سوائن فلو نے بھی دستک دے کر محکمہ صحت میں ہل چل مچا دی۔دوہفتے کے اندر سوائن فلو سے متاثر3افراد کی موت ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ نانوتہ کی ایک ٹیچرکو سوائن فلو ہونے پر دہرہ دون اسپتال میں داخل کرایا گیا تھاجہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔سی ایم ایس ڈاکٹر ستیہ سنگھ نے بتایا کہ  ضلع اسپتال میں ڈینگو اور سوائن فلو سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔ متاثرہ مریضوں کیلئے الگ وارڈ ہے جبکہ  ضروری دوائیں موجود ہیں ۔

شیئر: