لاہور... سابق وزیراعظم نواز شریف بدھ کو لندن روانہ ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں رخصت کیا۔سابق وزیراعظم براستہ دبئی لندن پہنچیں گے۔ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے۔ عید الاضحیٰ بھی وہیں منائیں گے۔ن لیگ کے رہنماسینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن میں کم از کم 10 دن قیام کرسکتے ہیں۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ نواز شریف وطن واپس نہ آئیں۔