Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

بی آرڈی میڈیکل اسپتال کے سابق پرنسپل اہلیہ سمیت گرفتار

لکھنؤ۔۔۔۔بابا رگھوداس (بی آرڈی) میڈیکل کالج ، گورکھپور کے سابق پرنسپل اور ان کی بیوی کو بچوں کی موت کے معاملے میں یوپی اسپیشل ٹاسک فور س نے کانپور سے گرفتار کرلیا ۔ یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حلقہ گورکھپور میں واقع میڈیکل کالج میں 48گھنٹے میں 63سے زائد بچوں کی موت کے معاملے میں دونوں کے نام ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ایس ٹی ایف اہلکار نے بتایا کہ دونوں اپنے رشتے دار اور معروف وکیل کے گھرمیں روپوش تھے۔ ایس ٹی ایف نے انہیں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے جس پر کارروائی گورکھپور پولیس کریگی۔

شیئر: