Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

شارک کی نشاندہی کیلئے ڈرون

سڈنی .... آسٹریلیا کے ساحلوں پر ایسے ڈرونز اڑانے کا منصوبہ ہے جو ان ساحلوں پر شارک کی آمد کا پتہ دیگا تاکہ ساحل پر تیراکی کرنے والے اپنا حفاظتی انتظام کرلیں۔ یہ ڈرونز بیٹری سے چلیں گے اور براہِ راست تصاویر ڈرون آپریٹرکو بھیجیں گے۔ ڈرون شارک اور دوسری سمندری حیات مثلاً ڈولفنز اور وہیلز کی گنتی بھی کریگا۔ ڈرون میں مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر لگایا گیا ہے۔ اب تک آزمائشی طور پر ان ڈرونز کو اڑانے سے کامیابی ملی ہے۔ شارک کا پتہ دینے والے سافٹ ویئر 90فیصد تک درست نتیجہ اخذ کر پائے۔ سائنسدانو ںکا کہناہے کہ ڈرون اڑانے کا مقصد یہ نہیں کہ انسان جو ہمیشہ ہی شارک کی نشاندہی میں کامیاب رہے،انہیںنقصان ہو بلکہ ڈرون تو انہیں ان کے کام میں مزید مدد فراہم کرینگے۔

شیئر: