عربی زبان بھی مائیکرو سافٹ میں شامل
واشنگٹن...مائیکرو سافٹ نے عربی زبان کو” ایکس باکس ون“ کی بنیادی زبانوں میں شامل کرلیا۔ مائیکرو سافٹ نے ایکس باکس فال اپ ڈیٹ کے نام سے موسم خزاں میں نیا آپریشن کیا ہے۔ اس کی بدولت ایکس باکس وَن آلات پر صارفین ونڈوز 10 استعمال کرنے والے اپنی زبان تبدیل کرکے عربی استعمال کرسکتے ہیں۔ اسکے لئے معمولی سی کارروائی درکار ہوگی۔