Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

مفت ٹکٹوں کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، السعودیہ

ریاض..... سعودی عربین ائیرلائنز( السعودیہ) نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر السعودیہ کے مفت ٹکٹ کی پیشکشیں کی جا رہی ہیں۔ یہ کام مشکوک ویب سائٹس کے ذریعے انجام دیا جا رہا ہے۔ السعودیہ نے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی۔ نہ تو مفت ٹکٹ جاری کرنے کی کوئی بات کہی ہے اور نہ انعامات کی کوئی پیشکش کی ہے۔ السعودیہ کے ترجمان عبدالرحمان الطیب نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ السعودیہ مشکوک ویب سائٹس سے پیش کی جانے والی انعامات اور مفت ٹکٹوں کی اسکیم سے بری الذمہ ہے۔ السعودیہ جب بھی اس قسم کا کوئی پروگرام بناتی ہے تو اس کا باقاعدہ اعلان اپنی ویب سائٹ سے کر دیتی ہے۔ 

شیئر: