عوم سازشیوں کو جواب دینگے،مریم نواز
لاہور... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ عوام نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ قبول نہیں کیا، ساز ش کرنے والوں کو جواب دیں گے ۔ دھاندلی، دھرنا، پاناما اوراقامہ صرف بہانہ ہے، نشانہ نوازشریف ہیں ۔ این اے 120 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ن لیگ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی بے حرمتی اوربے توقیری کاجواب 17ستمبر کو دیں گے۔این اے120وہ حلقہ ہے جس نے نواز شریف کو 3 مرتبہ وزیراعظم بنایا اور کیا آپ چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنانے کو تیار ہیں؟۔انہوںنے سوال کیا کہ کیا نوازشریف کی نااہلی کافیصلہ منظور ہے؟۔ملک کوایٹمی طاقت بنانے اورسڑکوں کاجال بچھانے والا شخص کیسے نااہل ہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال چلنے والے پانا مہ کیس کے بعد نوازشریف صادق بھی ہیں اورامین بھی ہیں۔ مریم نواز نے کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ منظور ہے؟ کیا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا شخص نااہل ہو سکتا ہے؟ کیا سی پیک جیسا منصوبہ دینے والا شخص نااہل ہو سکتا ہے؟ ۔ انہوں نے سوال کیا کہ اپنے ووٹ کی بے عزتی کا جواب 17ستمبر کو دو گے؟ مہروں کی سیاست کو دفن کرو گے؟ نواز شریف کا ساتھ دو گے؟ ۔