Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 فروری ، 2026 | Tuesday , February   10, 2026
منگل ، 10 فروری ، 2026 | Tuesday , February   10, 2026

جاپان اور امریکا کا شمالی کوریا سے نمٹنے کے لئے تعاون کا عزم

    واشنگٹن ۔۔۔۔۔ جاپان اور امریکہ کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا سے نمٹنے کے لئے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ جاپان کے قومی سلامتی کے سیکرٹریٹ کے سربراہ شوتارو یاچی نے سان فرانسسکو کے اپنے سہ روزہ دورے کے دوران امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر سے دو مرتبہ ملاقات کی۔ یہ بات چیت ایسے وقت ہوئی ہے کہ جب شمالی کوریا نے ہفتے کے روز بحیرہ جاپان کی جانب میزائل فائر کیے تھے۔دونوں عہدیداروں نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں کے ساتھ ساتھ اس کے اشتعال انگیز اقدامات سے متعلق معلومات کے تجزیاتی نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: