Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

نوازشریف کل لندن روانہ ہونگے

لاہور...سابق وزیر اعظم نواز شریف بدھ کو لندن روانہ ہونگے۔2ہفتے قیام کریں گے۔ مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ نواز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن جارہے ہیں۔ میری والدہ بیمار اورلندن میں زیر علاج ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا کرے، ان سے روز بات ہوتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کو کچھ ضروری ا سکین اور ٹیسٹوں کے نتائج کا انتظار ہے جس کے بعد کلثوم نواز کی کیموتھراپی شروع ہوگی۔واضح رہے حمزہ شہباز، نواز شریف کی دوسری بیٹی اسما ، شہباز شریف کی بیٹی، حمزہ شہباز کے بیوی بچے اور شہباز شریف کے دوسرے صاحبزادے سلیمان شہباز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔ 

 

شیئر: