Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مکہ آمد پرارجنٹائنی رکن پارلیمنٹ کے خوشی کے آنسو

مکہ مکرمہ .... ارجنٹائن کا عازم حج مکہ مکرمہ پہنچنے پر خوشی کے مارے زارو قطار رونے لگا۔ ارجنٹائن کے رکن پارلیمنٹ روبن خطیب امسال خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ضیافت میں حج کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب ارجنٹائن کے اسلامک سینٹر کے سربراہ نے انہیں یہ اطلاع دی کہ امسال وہ شاہ سلمان کی ضیافت میں حج کرینگے تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔ میری آرزو تھی کہ حج کروں مگر اس شان سے حج ہوگا یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں تھا۔ الخطیب نے توجہ دلائی کہ لاطینی امریکہ کے ملکوں میں اسلام کا تحفظ بڑا مشکل مسئلہ ہے۔
 

شیئر: