عسیر ریجن پولیس نے حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 16ہزار عازمین کو تفتیشی چوکیوں سے واپس کردیا۔ غیرقانونی عازمین کو لیجانے کی کوشش کرنے والے 3762ڈرائیوروں کی گاڑیاں ضبط ہوئیں۔ایک فرضی حج کمپنی کے مالک کو گرفتار کیا۔ عسیر ریجن پولیس کے سربراہ جنرل صالح القرزعی نے بتایا کہ اجازت ناموں کے بغیر واپس کئے جانے والے افراد میں 2707سعودی شہری تھے جبکہ 13283غیرملکی تھے۔ انہوں نے کہا کہ عسیر ریجن پولیس نے ارض مقدس لیجانے والی شاہراہوں پر تفتیشی چوکیاں قائم کررکھی ہیں۔یہاںعازمین کے اجازت نامے چیک ہوتے ہیں۔