Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ہندوستانی اخبار نے نرس پر مملکت میں تشدد کا دعویٰ کر دیا

ریاض.... دی ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سعودی شہری 46سالہ ہندوستانی نرس پر جبر کر رہا ہے۔ نرس کا تعلق کرناٹک سے ہے۔ سعودی کفیل کا کہنا ہے کہ جب تک اسے 24ہزار ریال نہیں ملیں گے تب تک نرس کو سفر کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ہندوستانی جریدے نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ دراصل ہندوستانی شہر مینگلور میں ایجنٹ نے ہندوستانی نرس کو دھوکا دیا تھا۔ اسے غیر قانونی طریقے سے مملکت بھیجا تھا۔ نرس نے ہندوستانی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق ہندوستانی نرس 19جون 2016ءکو قطر کے راستے مملکت پہنچی تھی۔ اس نے اپنے گھر والوں سے آخری بار دسمبر 2016ءمیں بات کی۔ نرس کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اس کی ماں نے ایک برس قبل 5لاکھ ہندوستانی روپے دے کر ملازمت حاصل کی تھی۔ اب اس کی ماں مشکل میں ہے۔ کفیل اس پر تشدد کر رہا ہے۔ ماں سے وعدہ کیا گیا تھا کہ اسے قطر میں گھریلو نرس کی ملازمت ملے گی۔ ایجنٹ نے دھوکہ دے کر مملکت بھیج دیا۔ ابھی تک اس واقعہ کی غیر جانبدار ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی

شیئر: