Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

فٹ بٹ کی اسمارٹ واچ رواں ہفتہ لانچ کی جائے گی

فٹ بٹ کی جانب سے اسمارٹ واچ آﺅنک رواں ہفتہ لانچ کی جائے گی تاہم اسے فروخت کے لئے اکتوبر میں پیش کیا جائے گا۔ موبائل پیمنٹ سسٹم ، کلر ڈسپلے اور انتہائی کم وزن والی یہ اسمارٹ واچ کام کے دوران بھی بآسانی استعمال کی جا سکتی ہے۔ پلاسٹک اور المونیئم سے بنی یہ واچ 50 میٹر تک پانی میں جا کر بھی کام کر سکتی ہے۔ واچ کا ڈسپلے 100 نٹس اور ریزولوشن 382×250 ہے۔ یہ اسمارٹ واچ حرکتِ قلب کا شمار رکھنے کے ساتھ جسمانی ورزش کا ٹریک بھی رکھتی ہے۔ واچ کی بیٹری 4روز تک چل سکتی ہے۔ یہ موبائل پر موصول ہونے والے پیغامات کا نوٹیفکیشن بھی ظاہر کرے گی۔ آئی او ایس ، ونڈوز اور اینڈرائڈ سسٹم کے ساتھ کام کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ واچ کے اسٹریپدس کو چمڑے اور پلاسٹک کے مختلف رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔۔اس کی قیمت 299 ڈالر ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: