عازمین کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت
منیٰ..... سعودی وزارت صحت نے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ اژدحام والے مقام پر ماسک استعمال کریں۔ نجی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ ہاتھ پانی ، صابن یا صفائی کیلئے مخصوص سیال مادے سے دھونے کی پابندی کریں۔ خصوصاً چھینک یا کھانسی کے بعد ہاتھ دھونے کا زیادہ خیال رکھیں۔