قطر پر 487ارب ریال کے قرضے ہوگئے
ریاض.... اقتصادی رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ حکومت قطر نے جولائی 2017ءکے دوران مقامی اور خارجی بینکوں سے 15ارب قطری ریال کے قرضے لئے ہیں۔ قطرپر کُل 487ارب ریال کے قرضے ہوچکے ہیں۔ حالیہ دنوں میں 3فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ قطر نے زیادہ تر قرضے مقامی بینکوں سے حاصل کئے ہیں۔