Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

بغیر اجازت حج مقامات پر جانے کیلئے حیلے بازی ناجائز ہے، مفتی اعلیٰ

مکہ مکرمہ.... سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ بغیر اجازت حج مقامات پر جانے کیلئے حیلے بازی ناجائز ہے۔ سعودی حکومت کے جاری کردہ قواعد و ضوابط سے کھیلنا درست نہیں۔ اسی زمرے میں یہ بات بھی آتی ہے کہ بغیر اجازت ناموں والے عازمین کو مشاعر مقدسہ پہنچانا بھی حرام ہے۔ انہوں نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ کوئی بھی شخص نہ تو حج اجازت نامے کے بغیر مشاعر مقدسہ جائے اور نہ ہی بغیر اجازت نامے والے کسی بھی شخص کو حج مقامات پر پہنچائے۔ حکومت نے ان دونوں باتوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس کی پاسداری واجب ہے۔ مفتی اعلیٰ ریاض سے مکہ مکرمہ منتقل ہو گئے ہیں۔ وہ حج موسم میں شرکت کریںگے۔ اس موقع پر حج سے متعلق استفسارات کے جواب دیں گے۔ وہ اور فتویٰ کمیٹی کے ارکان حج احکام سے متعلق درس بھی دیں گے۔ 
 

شیئر: