Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

سعودی اسکالر خاتون امریکن یونیورسٹی کی سفیر

کوالالمپور ..... سعودی اسکالر خاتون عالیہ ملیباری امریکہ کی ثقافتی سرگرمیوں اور بین الاقوامی تنظیموں میں امریکہ کی انڈیانا یونیورسٹی کی سفیر بنادی گئیں۔ملیباری نے عکاظ اخبار سے گفتگومیں کہا کہ میں ڈیزائن اور قیادت کے شعبے میں پی ایچ ڈی کررہی ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ انڈیانا یونیورسٹی نے مجھے عالمی سطح پر اپناسفیر مقرر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یونیورسٹی کے ماتحت انجمنوں اور سعودی کلب کی قیادت کے باعث سفارتکاری کا تجربہ ہے۔ میں انسانی اقدار اور روا داری کی ترویج و اشاعت میں حصہ لونگی۔
 

شیئر: