Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025

اسرائیل غیر قانونی فوجی حکم واپس لے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

جنیوا....ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قابض اسرائیلی حکومت سے50 برس پرانے فوجی حکم نامے کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مذکورہ حکم نامے کے اجراءکی مذمت کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ اس حکم میں پرامن طریقے سے سیاسی موقف کاا ظہار کرنے والے فلسطینی کو 10برس قید یا بھاری جرمانے کی سزا دینے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہناہے کہ اس حکم کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اسرائیل نے 27اگست 1967ءکو سیکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالدیا تھا۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
 

شیئر: