Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سائیکل سوار عازمین کو برطانوی حکومت کا سلام

لندن..... برطانوی حکومت کے ترجمان نے سائیکل کے ذریعے حج سفر کرکے ارض مقدس پہنچنے و الے برطانوی شہریوں کو سلام ِتعظیم پیش کردیا۔ ترجمان نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ برطانوی شہریو ںنے 2ہزار میل کا سفر سائیکلوں پر طے کرکے بڑا چیلنج قبول کیا۔ انہوں نے بنی نوع انساں کی فلاح کا شاندار پیغام دیا۔ یہ انکی جرات اور شجاعت کا غماز ہے۔8برطانوی شہری اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سائیکل پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

شیئر: