Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

104سالہ انڈونیشی حجن کا شاندار استقبال

مکہ مکرمہ۔۔۔۔معمر ترین عازم حج خاتون مریم مرجانی محمد کا مکہ مکرمہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ 104سالہ مریم کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔ سعودی ٹی وی نے معمر ترین عازم حج خاتون کی آمد کے منظر کی براہ راست کوریج دی۔وہ انڈونیشیا کے 2لاکھ 21ہزار عازمین حج میں سے ایک ہیں۔ انڈونیشیا کے قونصل جنرل محمد ہیری شریف الدین نے بتایا کہ مریم مرجانی  کی صحت اچھی ہے اور وہ کسی مشکل کے بغیر حج کے شعائر ادا کرینگی۔انڈونیشیا سے بھی انہیں انتہائی احترام و اعزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا تھا۔

شیئر: