مکہ مکرمہ ..... وزارت صحت کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں ضیوف الرحمان کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ اضافی عملہ اور جملہ آلات و ادویات مشاعر مقدسہ میں پہنچا دی گئی ہیں ۔ وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امسال منیٰ میں 26 صحت مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ صرف جمرات کے قریب 16 سینٹر ہیں ۔ امور صحت کے کارکنوں کی تعداد 1040 ہے جن میں ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہے ۔ تمام مراکز میں متعین اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی ادا کریں گے جبکہ ضروری ادویات بھی سینٹر میں فراہم کر دی گئی ہیں۔