کراچی...کراچی میں باکس بے پر 3 سعودی باشندے ڈوب گئے۔ 2کی لاشیں مل گئیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو3 افراد کراچی کے ساحل ہاکس بے پر سمندر میں نہارہے تھے کہ ایک لہرنے انہیں اپنی طرف کھینچ لیا۔ 2کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق 2 سعودی قونصلیٹ کے ملازمین ہیں ، تیسراسعودی قونصلیٹ کے عہدےدار کا بیٹا ہے،اس کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ ڈوبنے والے تینوں افراد کی شناخت ہوگئی ۔فہد اور علی کی لاشیں ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیسرے شخص عبداللہ کی لاش تلاش کی جارہی ہے۔