راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہفتے کو 3 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف 4 ملکی انسداد دہشت گردی فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم میں پاکستان ،چین ، افغانستان اور تاجکستان شامل ہیں۔خطے کی سیکیورٹی، دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں اور افغان مسئلہ کے حل پر بھی بات چیت ہو گی۔دریں اثناءآرمی چیف جنرل باجوہ نے تاجکستان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ۔ خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔