Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

عمر اکمل کے الزامات کی تحقیقات کیلئے پی سی بی کمیٹی تشکیل

لاہور: پی سی بی نے عمر اکمل کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر لگائے گئے سنگین الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید، ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی اور جی ایم لیگل سلمان نصیر پر مشتمل کمیٹی واقعے کی تحقیقات کرے گی۔عمر اکمل اور مکی آرتھر کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ این سی اے مشتاق احمد کو بھی طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس منگل کو ہو گا۔ عمر اکمل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو ان کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔

شیئر: