لندن ....سائنسدانوں کا کہناہے کہ انسان تیل اور گیس کیلئے جتنی زیادہ کھدائی کررہا ہے اتنی ہی زیادہ زہریلی گیس میتھین زمین سے نکل کر فضا میں شامل ہورہی ہے۔ ایک نئی جائزہ رپورٹ کے مطابق کئی عشرے قبل کرہ ارض کے بارے میں جو رپورٹیں سامنے آئی تھیں ان میں میتھین کا کہیں بھی اتنا زیادہ ذکر نہیں تھا لیکن اب صورتحال بالکل تبدیل ہوچکی ہے ۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں جو تحقیق کی گئی اس سے حال ہی میں یہ انکشاف ہوا کہ انسان ہی میتھین گیس کو فضا میں پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔اگرچہ میتھین کا ذکر CO2ّ´سے زیادہ نہیں ہوتا لیکن یہ سب سے زیادہ زہریلی گیس ہے۔ ماہرین کی تحقیق کے مطابق 11500برس قبل آخری برفانی دور کے اختتام کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلی رونما ہوئی لیکن اُس دور کی برف پر تجزیے سے پتہ چلا کہ اس میں کہیں بھی میتھین گیس کے اثرات نہیں تھے۔