پنجکولہ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس معطل
چندی گڑھ .... ہریانہ حکومت نے پنجکولہ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو معطل کردیا۔ گزشتہ روز ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ کو مجرم قرار دینے کے بعد اس ضلع میں ہونے والے ہنگامے میں 31افراد ہلاک ہوئے تھے۔ معطلی کے دوران وہ ہریانہ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس کے دفتر کو رپورٹ کرینگے۔ سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ڈپٹی کمشنر پولیس دفعہ 144 سختی سے نافذ کرنے میں ناکام رہے تھے۔