Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
منگل ، 22 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   22, 2025
تازہ ترین

ایپل ایپ اسٹور سے ایرانی ایپلی کشنز ختم

ایران پر امریکہ کی جانب سے پابندیوں کی بعد ایپل نے بہت سی مشہور ایرانی ایپلی کیشنز کو اپنے ایپ اسٹور سے ختم کر دیا ہے۔ختم کی جانے والی ایپلی کیشنز میں مشہور ایپ اسنیپ(اوبر کی طرح سواری میسر کرنے والی ایپ) ، ڈیلیون فوڈ ( فوڈ ڈیلیوری سروس)، آن لائن خریداری اور دیگر سروسز سے متعلق ایپس شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایرانی ایپ ڈویلپر اپنی کوئی بھی ایپ اب ایپل اسٹور میں شامل نہیں کر سکیں گے۔ ایپل کا متاثرہ ایرانی ایپ ڈویلپرز کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے باعث ایپل ایران میں کسی قسم کا بزنس یا ایپ ڈویلپرز کو معاونت فراہم نہیں کر سکتا۔ایپل کے اس اقدام کے خلاف ایرانی ایپ ڈویلپرز کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور ٹویٹر پر #StopRemovingIranianApps.ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے ۔ ایک پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے جسے اب تک 2300 افراد سائن کر چکے ہیں۔
 

شیئر: