جدہ ( امین انصاری ) جدہ کی معرو ف سماجی شخصیت اعجاز احمد خان ٹرسٹی خاک طیبہ ٹرسٹ کے چھوٹے بھائی غوث محمد خان کا جمعہ کی صبح حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے حیدرآباد دکن میں انتقال ہو گیا۔وہ صبح چہل قدمی کیلئے نکلے تھے ۔ اچانک دل کا عارضہ ہوا ۔انہیں اسپتال لیجایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ وہ سماجی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔ انتقال کی اطلاع ملتے ہی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ان کے بھائی اعجاز احمد خان اور ناصر خان جدہ میں مقیم تھے۔حیدرآبادی ، ہندوستانی اور پاکستانی تنظیموں کے سربراہوں اور اراکین نے اعجاز احمد خان سے اظہار تعزیت کیا ۔ اعجاز خان تدفین میں شرکت کیلئے جدہ سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہو گئے۔