Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

قطر کو اٹلی سے 6.13ارب ڈالر کا قرضہ نہیں ملا

روم...... امریکی پابندیوں کے باعث قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اٹلی کے بینک سے 6.13ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ۔ امریکہ روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کئے ہوئے ہے ۔ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی روسی آئل کمپنی کے حصص خریدنے کیلئے اٹلی کے بینک سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے کوشاں تھی ۔اٹلی کے بینک نے قطر کو قرضہ فراہم کرنے کیلئے 15بینکوں سے بات بھی کر لی تھی ۔ 4سے 6ہفتے کے اندر اندر معاملہ مکمل ہوجاتا تاہم امریکی پابندیوں کی وجہ سے سارا کھیل خراب ہو گیا۔

شیئر: