Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

قطری بحران حد سے بڑھ گیا، امریکہ

واشنگٹن.... امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے قطری بحران پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کو واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ قطری بحران حد سے زیادہ مدت تک چلنے پر ہمیں بہت زیادہ تشویش ہے۔ امریکہ قطری حکومت کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے گفت و شنید کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک دہشتگردی کی سرپرستی اور خلیجی ممالک کے استحکام کو متزلزل کرنے کے تناظر میں قطر کے ساتھ سیاسی اور سفارتی تعلقات منقطع کئے ہوئے ہے۔

شیئر: