Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 21 جولائی ، 2025 | Monday , July   21, 2025
پیر ، 21 جولائی ، 2025 | Monday , July   21, 2025

کار ایپلی کیشن کی 90ہزار ملازمتیں سعودیوں کیلئے مختص

مکہ مکرمہ....پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر رمیح الرمیح نے بتایا ہے کہ گاڑی ایپلی کیشن میں غیر ملکیوں کی جگہ 90ہزار سعودیوں کو ملازم رکھا جائیگا۔ انہوں نے مکہ مکرمہ اور جدہ کے دورے کے اختتام پر واضح کیا کہ 1438ھ کے ا ختتام پر ٹرانسپورٹ کا نیا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔ کابینہ نے اس امر کی منظوری دیدی ہے کہ ایپلی کیشن کاروں کی ملازمتیں سعودیوں کیلئے مختص ہونگی۔اس کی بدولت اس شعبے میں 10فیصد کے بجائے 100فیصد سعودی آجائیں گے۔ الرمیح نے بتایا کہ ایپلی کیشن گاڑیوں کی سہولت فراہم کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ کے لگ بھگ تھی، ان میں کام کرنے والے سعودی 10فیصد بھی نہیں تھے۔ اب انکی تعداد ایک لاکھ 67ہزار ہوگئی ہے۔
 

شیئر: